جموں کار کیبل پروجیکٹ کا70فیصد کام مکمل

جموں//جموں کیبل کار پروجیکٹ کا پروجیکٹ کا70 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے اور اس پر اب تک75 کروڑ روپے صرف کئے گئے ہیں، اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے ایم ڈی کیبل کار کارپوریشن لمٹیڈ شمیم وانی نے جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی پبلک انڈر ٹیکنگس کمیٹی کو بتایا کہ اس پروجیکٹ کو مارچ2018 تک مکمل کیا جائے گا۔کمیٹی نے مبارک منڈی سے باغ باہو تک کیبل کار کے کام کاج کا جائیزہ لیا۔ ایم ایل اے ست پال شرما،سپیکر کویندر گپتا ، ارکان اسمبلی جی ایم سروری، راجیش گپتا، عبدالمجید لارمی، راجیو شرما اور وکرم رندھاوا بھی کمیٹی میں شامل تھے۔دورے کے دوران کمیٹی نے باہو فورٹ، مہا مایا مندر اور پیر کھو مقامات کا معائنہ کیا اور افسروں کو ہدایت دی کہ وہ کام میں تیزی لائیں۔کمیٹی کو جاری کام کے بارے میں جانکاری دی۔ کمیٹی نے عمل آوری ایجنسی سے کہا کہ وہ اس پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں تا کہ سیاحتی سرگرمیوں کو بڑھاوا مل سکے۔انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کی بدولت ماتا ویشنو دیوی استھاپن پر حاضری دینے والوں کو جموں شہر کی طرف راغب کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ پروجیکٹ کو مکمل کرنے سے جموں کے لوگوں کی دیرینہ مانگ پوری ہوگی۔ انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ پروجیکٹوں کو عملاتے وقت ماحولیاتی توازن کی طرف بھی خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں کے تمام کلیدی پروجیکٹوں کو معیاد بند مدت کے اندر مکمل کرنے کے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔