جموں پو نچھ شاہراہ پر2الگ الگ حادثات

سمت بھارگو
راجوری//جموں پونچھ شاہراہ پر راجوری ضلع میں پیش آئے2الگ الگ حادثات میں کم از کم 20افراد زخمی ہوگئے ہیں جن کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال داخل کروایا گیا ہے ۔شاہراہ پر چنگس کے مقام پر پیش آئے حادثے میں کم از کم 16مسافر زخمی ہو گئے ۔پولیس افسران کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس زیر نمبر JK02AL 0297- راجوری سے جموںجارہی تھی جس کے دوران وہ چنگس گائوں میں ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر سڑک کنارے ایک پتھر سے ٹکرا گئی ۔انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں سولہ مسافر زخمی ہوئے جنہیں جائے وقوعہ سے منتقل کر کے میڈیکل کالج راجوری علاج معالجہ کیلئے بھرتی کروا دیا گیا ہے ۔زخمیوں کی شناخت منیر حسین (66) ولد سخی محمدسکنہ سرنکوٹ، آسیہ کوثر (35) زوجہ محمد جمیل، محمد عزین (9) ولد محمد جمیل، محمد عزاف (6) ولد محمد جمیل،عبدالقیوم (63) ولد علی محمدسکنہ راجوری، حسن محمد (66) ولد لال دین سکنہ سرنکوٹ، متھائی لال (28) ولد رام پاٹیا، نیتی (22) بیوی متھائی لال، راج کمار (25) ولد پربھو تمام سکنہ مدھیہ پردیش، محمد ربانی (26) ولد کگھو سکنہ چننی پراٹ، ختیجہ بیگم (35) زوجہ غلام نبی، محمد اسماعیل (55) ولد ولی محمدسکنہ لام، عبدالحمید (55) ولد عطا محمد سکنہ جڑان والی گلی، مسرت بی (22) زوجہ محمد جنید، محمد جنید (24) ولد نذیر حسین اور محمد جنید کا چار ماہ کا بچہ شامل ہیں ۔پولیس نے بتایا کہ تمام زخمی جی ایم سی راجوری میں زیر علاج ہیں جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔جموں راجوری پونچھ قومی شاہراہ پر دوسران حادثہ منجاکوٹ تحصیل میں بھمبر گلی کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ جمعرات کی شام اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک زیر نمبر JK02BD 5611- ایک کارزیر نمبر JK11E 0341- کے مابین ٹکر ہوگئی جو بعد میں سڑک کے کنارے کھائی میں گر گئی۔اس حادثہ میں کار میں سوار چار افراد زخمی ہوئے جنہیں پرائمری ہیلتھ سنٹر منجاکوٹ منتقل کیا گیا جہاں وہ سب زیر علاج ہیں۔زخمیوں میں دانش مقبول (19) ولد مقبول حسین، پروین اختر زوجہ غلام احمد، سحرش دخترغلام احمد اور ذوالفقار بیگم دختر غلام احمد شامل ہیں۔