سرنکوٹ //جموں پونچھ شاہراہ پر سرنکوٹ سے چار کلومیٹر آگے دھندک کے مقام پر ایک پسی گرآئی جس کی وجہ سے لگ بھگ دو گھنٹے تک بدترین جام لگارہا۔گزشتہ روز شدید بارشوں کی وجہ سے سڑک کے اوپر سے ملبہ اور پتھر نیچے گرآئے جس کی وجہ سے سڑک کا آدھا حصہ قابل آمدورفت نہیں رہا اور اسی کے نتیجہ میں دو گھنٹے تک جام لگارہا۔مقامی لوگوں اور مسافروں نے بتایاکہ ملبہ کے باعث گاڑیوں کا کراس ہونا ناممکن بن گیا اور جو گاڑی جہاں تھی وہ وہیں کھڑی رہ گئی ۔انہوں نے محکمہ گریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس کی طرف سے سڑک کی مناسب دیکھ ریکھ نہیں کی جارہی اور نہ ہی نالیاں نکالی جارہی ہیں جس کی وجہ سے نکاسی کا نظام تباہ و برباد ہوجاتاہے اور نتیجہ کے طور پر برسات کے موسم میں سارا ملبہ سڑک پر گرپڑتاہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ سڑک کی دیکھ ریکھ کی جائے اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
جموں پونچھ شاہراہ پر پسی گرآئی
