جموں پونچھ شاہراہ پر آئی ای ڈی برآمد

راجوری //سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز جموں پونچھ شاہراہ پر ایک آئی ای ڈی کو برآمد کر کے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے راجوری – پونچھ شاہراہ پر بتھونی اور ڈلوگرہ کے درمیان ہفتے کے روز تین کلو وزنی ایک بارودی سرنگ کو دودھ کے ایک برتن میں چھپائے ہوئے دیکھا جس کے پیش نظر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو احتیاطی طور پر روک دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی بر آمد ہونے کے بعد بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں اس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس کو اس سلسلہ میں ایک اطلاع موصول ہوئی تھی جس میں کیا گیاتھا راجوری قصبہ سے آٹھ کلو میٹر دور بتھونی علاقہ میں ایک آئی ای ڈی نصب کیا گیا ہے ۔ایک پولیس افسر نے واقعے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بتھونی اور ڈلوگرہ علاقوں میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع موصول ہونے پر فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ان علاقوں میں ہفتے کی صبح تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران ایک آئی ای ڈی کو بر آمد کیا گیا جس کو بعد میں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم نے ناکارہ بنا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ابھی جاری ہے اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن راجوری میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 514/2021درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
 
 

باردوی سرنگ ملنے کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی 

سمت بھارگو 
راجوری //راجوری ضلع میں جموں پونچھ شاہراہ سے بارودی سرنگ ملنے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں سے ضلع میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دئیے ہیں ۔غورطلب ہے کہ جموں پونچھ شاہراہ پر بتھونی علاقہ سے ایک بارودی سرنگ ملی ہے ۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ پیش آنے کے بعد فوج کو متحرک کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی واقعہ کیساتھ آسانی کیساتھ نمٹا جاسکے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کے داخلی اور خارجی پوئنٹس پر سیکورٹی سخت کرنے کیساتھ ساتھ گشتی پارٹیوں کو بھی متحرک کیا گیا ہے جبکہ موبائل چیک پوسٹ بھی قائم کر دی گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ جموں پونچھ شاہراہ سے آئی ای ڈی ملنے سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ ضلع میں ملی ٹینسی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل ہی سیکورٹی ایجنسیوں کو متحرک کیا گیا تھا لیکن اس واقعہ کے بعد سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔
 

بی ایس ایف نے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا 

سمت بھارگو 
راجوری //باڈر سیکورٹی فورسز نے پونچھ ضلع کے سرحدی علاقہ میں دھماکہ خیز مواد کو برآمد کر کے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا ۔ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر سب ڈویژں کے سرحدی علاقہ میں بی ایس ایف اہلکاروں کی ایک گشتی ٹیم نے خصوصی ماہر کتے کی مدد سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کا پتہ لگا کر اس کا ناکام بنا دیا ۔انہوں نے بتایا کہ ماہر کتے کی جانب سے دئیے گئے سگنل کے بعد علاقہ کا محاصرہ کرکے تلاشی مہم چلائی گئی جس کے دروان مذکورہ بارودی سرنگ کو باز یاب کروالیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ بارودی سرنگ ملنے کے بعد فوج کے ماہرین کی مدد سے مذکورہ دھماکہ خیز مواد کو ناکام بنادیا گیا ۔