مینڈھر //برفباری کی وجہ سے بند پڑی جموں پونچھ شاہراہ 144-A کو جزوی طور پر بحال کر کے درماندہ ہوئی گاڑیوں کو نکال دیا تاہم شام کو دوبارہ سے احتیاطی طورپر شاہراہ کو ٹریفک کیلئے پھر سے بند کر دیا گیا ۔خطہ میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے جبکہ کچھ سڑکیں برف جمع ہونے کی وجہ سے ابھی تک بند ہیں۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ اہم قومی شاہراہ 144-A جو جموں، راجوری، پونچھ کی عوام کیلئے ایک اہم شاہراہ کو جزوی طورپر بحال کرکے برفباری کی وجہ سے درماندہ ہوئی گاڑیوں کو نکال دیا گیا ہے جبکہ اتوار کی شام کو بھمبر گلی تو جڑانوالی گلی جموں پونچھ شاہراہ کو احتیاطی طورپر ٹریفک کیلئے پھر سے بند کر دیا گیا ہے ۔اس سے قبل یہ شاہراہ ہفتہ کی صبح بھمبر گلی سے ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کر دی گئی تھی اور ہفتے کی شام دیر گئے برف باری کی صفائی کا کام شروع کیا گیا تھا۔ڈپٹی ایس پی ٹریفک راجوری پونچھ آفتاب شاہ نے بتایا کہ اتوار کی صبح ہائی وے کو جزوی طور پر سنگل لین ٹریفک کیلئے کلیئر کر دیا گیا تھا جس کے بعد پونچھ اور بی جی کے درمیان چلنے والی گاڑیوں کو کچھ گھنٹوں کیلئے اس پر جانے کی اجازت دی گئی۔۔آفیسر موصوف نے بتایا کہ شام کے اوقات میں ہائی وے کو ٹھنڈ اور شدید پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ مغل روڈ پر بفلیاز اور چندی مڑھ پوشانہ کے درمیان سڑک بھی ٹریفک کیلئے بند ہے جبکہ دہرہ کی گلی روڈ بھی چھ دنوں سے بند ہے۔