جموں پولیس لائنز میں الوداعی تقریب

جموں// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سی آئی ایس ایف کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ایس پی پٹیل کے بہادر کارناموں کو، جو جموں میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم کے دوران مارا گیا تھا، کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔سنہا نے کہا، ’’میں ہندوستان کے بہادر بیٹے اور سی آئی ایس ایف کے اے ایس آئی ایس پی پٹیل کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے سنجوان، میں عظیم قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ پٹیل کے بہادرانہ کارناموں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور بندوق کی لڑائی میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ادھر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جموں میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے جموں و کشمیر پولیس، سول انتظامیہ اور سی اے پی ایف کے سینئر افسران کی قیادت میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرکے تابوت پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقعہ پرسینئر افسران اے ڈی جی ایس پی شری ایچ کے لوہیا، مکیش سنگھ، ایم کے سنہا، دانش رانا، ڈویژنل کمشنر جموں شری راگھو لینگر، ڈی آئی جی سی آئی ایس ایف ایس کے سنہا، ڈی آئی جی جے ایس کے رینج شری وویک گپتا، ایس ایس پی جموں شری چندن کوہلی، پی ایچ کیو کے اے آئی جی، کمانڈنٹ اور دیگر گزیٹیڈ افسران اور اہلکاروں کی جموں کی بٹالین نے خراج عقیدت پیش کیا۔