سرینگر//جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں جمعرات کو تھانہ دیوس بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جس میں سینئر افسران نے عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں عوام کے ساتھ میٹنگوں کا اہتمام کیا۔ اس دیوس کے ایک حصے کے طور پر جموں و کشمیر کے تمام اضلاع بشمول پولیس اضلاع میں متعدد تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں سول سوسائٹی کے اراکین، پنچایتی راج، ٹریڈرز فیڈریشن کے اراکین، نمبردار اور چوکیداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر متعلقہ ضلعی پولیس انتظامیہ نے ضلع کے تھانوں کی سطح پر عوامی مسائل، شکایات سننے اور مختلف پولیس خدمات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے متعلقہ تقریبات کا انعقاد کیا۔ تھانہ دیوس منانے کا مقصد عوامی شکایات کا ازالہ کرنا اور عوام کو پولیس خدمات ان کے دروازے پر فراہم کرنا ہے تاکہ نچلی سطح پر پولیس اور عوامی تعلقات کو مضبوط کیا جا سکے۔ مزید برآں، “تھانہ دیوس” کا انعقاد نوجوانوں میں منشیات کے خاتمے کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا بھی ہے اور معاشرے میں پھیلی سماجی برائیوں بالخصوص منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے عام لوگوں سے تعاون حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔یہ میٹنگیں تمام اضلاع کے تمام پولیس اداروں بشمول PDs میں منعقد کی گئیں۔ ایس ایس پی اننت ناگ آشیش کمار مشرا نے مٹن میں تقریب کی صدارت کی جن کے ساتھ ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر اننت ناگ اور ایس ایچ او پی/ایس متن بھی موجود تھے۔ ضلع میں اننت ناگ، اچھہ بل، اشمقام،بجبہاڑہ، ڈورو، کوکرناگ، پہلگام، سری گفوارہ، لارنو اور اتراسو تھانوںمیں بھی تھانہ دیوس منایا گیا۔پلوامہ میں تقریب کا اہتمام راج پورہ، پلوامہ، لیتر اور کاکہ پورہ تھانوںمیں کیا گیا تھا۔ راجپورہ میں میٹنگ کی صدارت ایس ایس پی پلوامہ جی ایچ جیلانی وانی نے کی جن کے ساتھ ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر پلوامہ اور ایس ایچ او پی ایس راجپورہ بھی موجود تھے۔شوپیاں میںیہ پروگرام شوپیاں تھانہ میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت ایس ایس پی شوپیان تنوشری نے اے ایس پی شوپیاں اور ایس ایچ او پی ایس شوپیاں کے ساتھ کی۔ امام صاحب تھانہ میں بھی اس پروگرام کی صدارت ایس ایس پی شوپیاں تنوشری کے ساتھ اے ایس پی شوپیاں، ڈی وائی ایس پی امام صاحب اور ایس ایچ او پی ایس امام صاحب نے کی۔ پی ایس زینہ پورہ میں تقریب کی صدارت ایس ڈی پی او زینہ پورہ اور ایس ایچ او پی ایس زینہ پورہ نے کی اور کیلر تھانہ میں تقریب کی صدارت ڈی وائی ایس پی اوپس شوپیان اور ایس ایچ او کیلر نے کی۔ ہرپورہ تھانہ میں اس تقریب کی صدارت ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر شوپیاں اور ایس ایچ او پی ایس ہرپورہ نے کی۔کولگام میںاس تقریب کا انعقاد قاضی گنڈ تھانہ میں اے ایس پی نیشنل ہائی وئے قاضی گنڈ کولگام، ایس ڈی پی او قاضی گنڈ اورایس ایچ او قاضی گنڈ نے کیا۔ پی ایس قیموہ میں تقریب کی نظامت ڈی وائی ایس پی پی سی میربازار اور ایس ایچ او قیموہ نے کی۔ منزگام تھانہ میں تقریب کا انعقاد ایس ڈی پی او ڈی ایچ پورہ اور ایس ایچ او منزگام نے کیا اور دیوسر تھانہ میں تقریب ڈی وائی ایس پی میربازار اور ایس ایچ او دیوسر نے کی۔ پی ایس یاری پورہ میں تقریب کا انعقاد ڈی وائی ایس پی پی سی ہاٹی پورہ اور ایس ایچ او یاری پور نے کیا اور پی ایس ڈی ایچ پورہ میں ایس ڈی پی او ڈی ایچ پورہ اور ایس ایچ او پی ایس ڈی ایچ پورہ نے اس پروگرام کو چلایا۔اونتی پورہ میںپامپور تھانہ ، اونتی پورہ تھانہ اور ترال تھانہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ان پروگراموں کی صدارت ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف نے کی جن کے ساتھ ایس ڈی پی او پامپور، ترال، اونتی پورہ اور متعلقہ ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔سرینگر میں اس تقریب کا انعقاد ضلع کے 15 پولیس تھانوں میں کیا گیا اور اس کی صدارت متعلقہ دائرہ اختیار کے پولیس افسران نے ایک سپروائزری افسر کی موجودگی میں کی۔بڈگام میںیہ تقریب بڈگام تھانہ / ہمہامہ ، چرار شریف، ماگام تھانوں اور پکھر پورہ پولیس چوکی میں منعقد کی گئی۔ بڈگام میں مرکزی تقریب کی صدارت ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے کی جن کے ساتھ ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بڈگام، ایس ایچ او پی ایس بڈگام، انچارج پی پی ہمہامہ اور انچارج پی پی سوئیبگ بھی موجود تھے۔ اسی طرح ایس ڈی پی او چرار شریف سلیم جہانگیر نے ایس ایچ او پی ایس چرار شریف اور دیگر افسران کے ہمراہ تھانہ چرار شریف میں “تھانہ دیوس” کی صدارت کی۔ پی ایس ماگام میں تقریب کی صدارت ایس ڈی پی او ماگام نے کی جس میں ایس ایچ او پی ایس ماگام، ایس ایچ او پی ایس بیروہ، انچارج پی پی ناربل اور انچارج پی پی ہردپنزو موجود تھے۔گاندربل میں صفا پورہ اورگنڈ تھانوںمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی صدارت ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر گاندربل غلام حسن اور ایس ڈی پی او کنگن یاسر قادری نے ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر کی ہدایت پر کی۔ پی ایس گنڈ میں شرکاء کو آئندہ 2022 کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کا یقین دلایا گیا۔بارہمولہ میں یہ پروگرام پی پی میرگنڈ میں منعقد ہوا اور اس کی صدارت ایس ایس پی بارہمولہ شری رئیس محمد بٹ نے کی۔ ایس ڈی پی اوپٹن محمد نواز کھانڈے، ایس ایچ او پٹن اور آئی سی پی پی میرگنڈ اور سب ڈویڑن پٹن کا دیگر عملہ موجود تھا۔ پی ایس کریری میں تقریب کی صدارت ایس ایس پی بارہمولہ نے کی جس میں ایس ڈی پی او کریری، ایس ایچ او کریری اور آئی سی پی پی واگورہ اور سب ڈویژن کریری کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ شیری تھانہ میں تقریب کی صدارت اے ایس پی بارہمولہ کے ساتھ ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بارہمولہ، ایس ایچ او پی ایس شیری اور پولیس اسٹیشن شیری کے دیگر عملہ نے کی۔ پی پی دلنہ میں ہونے والے اس پروگرام کی صدارت ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بارہمولہ نے کی جس میں ایس ایچ او پی ایس بارہمولہ اور آئی سی پی پی دلنہ اور پولیس اسٹیشن بارہمولہ اور پولیس پوسٹ دلنہ کے دیگر عملے نے شرکت کی۔کپوارہ میںتقریب کا انعقاد تمام تھانوں میں کیا گیا۔ایس ایس پی کپوارہ یوگل کمار منہاس جو ڈی وائی ایس پی لولاب اور ایس ایچ او لالپورہ کے ہمراہ تھے نے پولیس اسٹیشن لال پورہ میں تھانہ دیوس کا انعقاد کیا۔ مزید یہ کہ کپوارہ، ترہگام، کرالپورہ، سوگام، کرناہ اور کیرن تھانوںمیں بھی تھانہ دیوس منایا گیا۔بانڈی پورہ میں اس تقریب کا اہتمام ضلع کے تمام تھانوں میں کیا گیا تھا، جس کی صدارت متعلقہ دائرہ اختیار والے پولیس افسران نے کی۔ بانڈی پورہ تھانہ میں اس تقریب کی صدارت ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد نے کی جن کے ساتھ ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بانڈی پورہ اور ایس ایچ او پی ایس بانڈی پورہ بھی موجود تھے۔ حاجن تھانہ میں تقریب کی صدارت ڈی وائی ایس پی حاجن نے کی اور پی ایس گریز میں تقریب کی صدارت ایس ڈی پی او گریز بشیر احمد نے کی۔سوپور میں یہ تقریب پولیس ضلع کے تمام تھانوں میں منعقد کی گئی جس کی صدارت متعلقہ دائرہ اختیار والے پولیس افسران نے کی۔ہندوارہ میں اس تقریب کا انعقاد پولیس اسٹیشن ولگام میں ایس پی ہندوارہ شیما نبی قصبہ نے کیا جن کے ساتھ اے ایس پی ہندوارہ، ایس ڈی پی او ہندوارہ اور ایس ایچ او ولگام تھے اور پی پی ماگام میں اس تقریب کا انعقاد اے ایس پی ہندواڑہ نے ایس ڈی پی او ہندواڑہ، ہنواڑہ اور ایس ایچ او آئی سی پی ایس کے ہمراہ کیا۔