جموں و کشمیر کی 20فیصد سے زائد آبادی ہائی بلڈ پریشر سے متاثر وادی کے 10اضلاع میں 5لاکھ 28ہزار اور جموں کے 10اضلاع میں 3لاکھ 75ہزار کی نشاندہی

پرویز احمد

سرینگر //جموں و کشمیر میں 20فیصد آبادی بلڈ پریشر سے متاثر ہے ۔مجموعی طور پر 9لاکھ افراد میں ہائی بلڈ پریشر کی بیماری موجود پائی گئی ہے۔ایک تازہ سروے میں کشمیرمیں 22لاکھ 5ہزار980افراد کی سیمپلنگ کی گئی جن میں سے24فیصد( 5لاکھ 27ہزار 965)افراد میں ہائی بلڈ پریشرپایا گیاہے جبکہ جموں صوبے کے 23لاکھ 3ہزار 758کی آبادی میں سے3لاکھ 73ہزار 983افراد میں ہائی بلڈ پریشر کی تصدیق ہوئی ہے۔ کشمیر صوبے کے 10اضلاع میں بلڈ پریشرکی تشخیص کیلئے 22لاکھ 5ہزار 980افراد کی سکریننگ کی گئی ہے جن میں سے 24فیصد یعنی 5لاکھ 27ہزار 965افراد میں ہائی بلڈ پریشر کی تصدیق ہوئی ہے۔
جنوبی کشمیر
اننت ناگ کے 3لاکھ 7ہزار 71افراد میں سے 74ہزار 14افراد میں ہائی بلڈ پریشر پایاگیاہے۔ان میں 48فیصد زیر علاج رہے۔ابھی بھی7.7فیصد ادویات کا استعمال کررہے ہیں۔ کولگام کی 1لاکھ 56ہزار 431افراد پر مشتمل آبادی میں سے 31ہزار 286افراد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں جن میں35فیصد مریض زیر علاج رہے ۔ شوپیان ضلع کی 98ہزار 405افراد کے نمونے حاصل کئے گئے جن میں سے 19ہزار 962افراد میں ہائی بلڈ پریشر پایا گیا۔ان میں 21فیصد زیر علاج رہے۔ پلوامہ ضلع کی 2لاکھ 10ہزار 922افراد کی سکریننگ کی گئی۔ان میں 42ہزار 184افراد ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہیں۔
وسطی کشمیر
سرینگر ضلع میں 4لاکھ 69ہزار 808افراد کی سکریننگ کی گئی ، جن میں سے 93ہزار 962افراد میں بلڈ پریشر کی تصدیق ہوئی۔ ان میں سے 21.7فیصد افراد زیر علاج رہے۔ گاندربل ضلع کی 1لاکھ 9ہزار 891افراد کے نمونے حاصل کئے گئے جن میں سے 21ہزار 978افراد بلڈ پریشرمیں مبتلا پائے گئے۔بڈگام ضلع میں2لاکھ 72ہزار 229 افرادکی سکریننگ ہوئی، جن میں سے 54ہزار 446افراد میں بلڈ پریشر کی بیماری پائی گئی۔
شمالی کشمیر
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع بلڈ پریشر کیا پتہ لگانے کیلئے 3لاکھ 75ہزار 736افراد کا انتخاب کیا گیا ، جن میں سے 75ہزار 147افراد میںاسک تصدیق ہوئی۔ان میں سے 29.4فیصد لوگ زیر علاج رہے۔ بانڈی پورہ میں 1لاکھ 42ہزار 487افراد کی سکریننگ کی گئی ،جن میں 28ہزار 497افراد میں بلڈ پریشر کی تصدیق ہوئی ۔ ان میں 22.6فیصد لوگ زیر علاج تھے۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں 3لاکھ 23ہزار 959افراد کی سکریننگ کی گئی جن میں سے 64ہزار 792افراد میں بلڈ پریشر کی تصدیق ہوئی ہے۔
جموں صوبہ
جموں صوبے کے 10اضلاع میں بلڈ پریشر کی سکریننگ کیلئے 23لاکھ 37ہزار 758افراد کا انتخاب کیا گیا۔ ان میں 16فیصد یعنی 3لاکھ 73ہزار 393افراد میں بلڈ پریشر کی تصدیق ہوئی ہے۔