جموں و کشمیر کی سر نو حد بندی ایک پیچیدہ مشق ہے : چیف الیکشن کمشنر

جموں// چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا سشیل چندر نے جموں وکشمیر میں سر نو حد بندی کی مشق کو ایک پیچیدہ مشق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونین ٹریٹری کی سرنو حدی بندی کے عمل کو صاف و شفاف طریقے سے انجام دیا جائے گا اور کمیشن کی طرف سے تیار کئے جانے والے ڈرافٹ کو لوگوں کے درمیان رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا” ہم نے اپنے چار روزہ دورہ جموں و کشمیر کے دوران سری نگر، پہلگام، کشتواڑ اور جموں میں 290 وفود کے ساتھ ملاقات کی جن میں سے کئی وفود دور افتادہ علاقوں سے بھی آئے تھے“۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر وفد کو غور سے سنا گیا اور صرف سیاسی لیڈروں سے ہی نہیں بلکہ سول سوسائٹی نمائندوں، غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں، وکلا، بلدیاتی لیڈروں وغیر سے بھی ملاقات کی گئی۔