جموں و کشمیر کیلئے بجٹ میں 35581کروڑ روپے مختص

 
سری نگر//حکومت ہند نے پیر کو پارلیمنٹ میں وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کی طرف سے پیش کردہ مرکزی بجٹ میں جموں و کشمیر کے لیے 35581کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق، مرکزی بجٹ میں اگلے مالی سال کے لیے جموں و کشمیر کے لیے 35581 روپے مختص کیے گئے ہیں۔
 
جس میں سے 33923کروڑ روپے یوٹی کے ریونیو خسارے/وسائل کے فرق کو پورا کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
 
یوٹی کے ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ کے طور پر 279کروڑ روپے، 
 
ڈل -ناگین جھیل کی بحالی کیلئے 273 کروڑ روپے، 130کروڑ روپے،  476.44کروڑ روپے گرانٹ 624میگاواٹ کیرو کے لیے ایکویٹی کا حصہ اور سرمائے کے اخراجات کے لیے 500کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔