جموں و کشمیر میں 77 نئے کوویڈ کیسز جموں میں 26اور کشمیر میں 51مثبت

 پرویز احمد

سرینگر //حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں ہفتہ کو 77 تازہ کوویڈ کیس رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 480109 ہو گئی، تاہم جموں ڈویژن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔عہدیداروں نے بتایا کہ نئے کیسوں میں سے 26 جموں ڈویژن سے اور 51 کا تعلق کشمیر ڈویژن سے ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 349 ایکٹو کیسز ہیں، جموں ڈویژن میں 119 اور کشمیر ڈویژن میں 230 کیسز ہیں جبکہ اب تک 474973 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ مزید یہ کہ اس وقت کے دوران 37 کوویڈ 19 مریض صحت یاب ہوئے، 05 جموں ڈویژن سے اور 32 کشمیر سے۔