سری نگر//جموں و کشمیر اور لداخ میں اگلے 48گھنٹوں کے دوران سرد راتیں اور نسبتاً زیادہ گرم دن جاری رہنے کا امکان ہے ، وہیں اتوار کو وادی اور لداخ خطہ میں کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا۔
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے ایک اہلکار نے کہا کہ اگلے 48گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
آئی ایم ڈی کے اہلکار نے کہا، "اس عرصے کے دوران دن گرم اور راتیں سرد ہوں گیـــ‘‘۔
گزشتہ رات سری نگر میں منفی 2.3، پہلگام میں منفی 7.0اور گلمرگ میں منفی 7.4درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ کے علاقے دراس شہر میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت منفی 21.7، لیہہ منفی 11.7اور کرگل منفی 17.6ریکارڈ کیا گیا۔
جموں شہر میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت 6.6، کٹرا 7.6، بٹوت 2.4، بانہال 0.6اور بھدرواہ منفی 0.6تھا۔