نئی دہلی//جموں و کشمیر جلد ہی ملک کا پہلا مرکز کے زیر انتظام علاقہ بن جائے گا جس میں ضلعی سطح پر "گڈ گورننس انڈیکس" قائم کرکے، گورننس کے طریقوں کی ضلع وار درجہ بندی ہوگی۔انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے نئے مقرر کردہ سکریٹری وی سری نواس کی جانب سے تازہ جانکاری حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اس بات کا انکشاف کیا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ مرکز جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈیکس (DGGI) قائم کرے گا اور انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ (DARPG) اس کام کو انجام دے گا۔ یونین ٹیریٹری حکومت کے تعاون سے مجوزہ انڈیکس کے فریم ورک کو سنٹر فار گڈ گورننس (سی جی جی) حیدرآباد کے تکنیکی تعاون سے حتمی شکل دی گئی ہے۔وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی اس بات کے خواہاں ہیں کہ ہمیں جموں و کشمیر میں بھی وہی بہترین طرز حکمرانی کی نقل کرنی چاہئے جو ملک کی دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں چلائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طویل عرصے سے کچھ آئینی اور انتظامی رکاوٹوں کے نتیجے میں جموں و کشمیر میں ڈی او پی ٹی اور اے آر پی جی کے بہت سے مرکزی قواعد لاگو نہیں تھے لیکن پچھلے دوبرسوں میں اس میں تیزی آئی ہے۔ کام کے کلچر کو تبدیل کرنے اور "زیادہ سے زیادہ حکمرانی، کم سے کم حکومت" کے منتر پر عمل کرنے کی کوشش کریں جو کہ 2014 میں مودی حکومت کے آنے کے بعد سے مرکز اور ریاستوں میں رہنما اصول رہا ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ضلعی سطح پر گڈ گورننس انڈیکس جموں و کشمیر کے 20 اضلاع میں سے ہر ایک کو ملک کے بہترین زیر انتظام اضلاع کی سطح پر جانے کے قابل بنائے گا، جس میںشفافیت میں اضافہ، احتساب میں اضافہ اور شہریوں کی شرکت میں اضافہ، دفتری فائلوں اور دیگر معاملات کو وقت کے ساتھ نمٹا دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اگلا قدم ان گڈ گورننس کے طریقوں کو تحصیل اور بلاک کی سطح تک آگے بڑھانا ہوگا۔ڈی جی جی آئی فریم ورک میں ترقی اور ضلعی انتظامیہ کے مختلف پہلوؤں سے اخذ کردہ 58 اشارئے ہیں جو کہ تمام شامل 10 شعبوں میں تقسیم کیے گئے ہیں جیسے کہ زراعت اور اس سے منسلک شعبے، تجارت اور صنعت، انسانی وسائل کی ترقی، صحت عامہ، پبلک انفراسٹرکچر اور یوٹیلٹیز، اقتصادی حکمرانی، فلاح و بہبود اور ترقی، پبلک سیفٹی اور عدلیہ اور سٹیزن سینٹرک گورننس۔ان اشاریوں کو حکومت جموں و کشمیر کے ضلعی عہدیداروں، اکیڈمیا، سبجیکٹ سپیشلسٹوںوغیرہ کے ساتھ سلسلہ وار مشاورت کے بعد حتمی شکل دی گئی۔ مستند شائع شدہ اعداد و شمار اور دیگر اہم اصولوں کی دستیابی کو دیکھتے ہوئے اشاریہ کے سیٹ کو 135 سے 58 کی ایک بڑی فہرست سے حتمی شکل دی گئی ہے۔حتمی 58 اشاریوں کی بنیاد پر اضلاع کی درجہ بندی، انڈیکس اور ان کی کارکردگی کا حساب لگانے کے لیے، ڈیٹا کولیکشن کی ایک وسیع مشق شروع کی گئی ہے جس کے بعد سخت ڈیٹا سینیٹائزیشن کی گئی ہے۔ معیاری اور آزمائشی ڈیٹا نارملائزیشن اور اسکورنگ کے طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے حتمی اشاریہ شماری کا عمل جاری ہے۔ اس کے نتیجے میں صوبہ وار اور ضلع وار رینک سامنے آئیں گے۔ جبکہ جامع 10 شعبوں کی بنیاد پر اضلاع کی ایک جامع درجہ بندی ہوگی، ڈی جی جی آئی اضلاع کی کارکردگی کے اشاریہ پر ایک ونڈو بھی پیش کرے گا۔