نیوز ڈیسک
سری نگر// محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں6 مئی تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کی توقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازں موسم میں بتدریج بہتری متوقع ہے۔ادھر بارشوں کے باوجود وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہی درج ریکارڈ کیا گیا۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران8.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران3.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چویس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 25.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حررات4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران5.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران14.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا وادی میں بدھ کو صبح سے ہی موسم نہ صرف ابر آلود رہا بلکہ رک رک کر بارشیں بھی ہوئیں۔
بارشوں سے وادی کی بیشتر سڑکوں پر ہوئے گڑھوں میں جمع پانی اور کناروں پر جمع کیچڑ سے لوگوں کو چلنا پھرنا از بس محال ہوگیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ موثر ڈرینیج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی ڈرین کے ذریعے بہنے کے بجائے سڑکوں پر ہی جمع ہوجاتا ہے۔