جموں و کشمیر میں راتوں کے دوران شدید سردی، دن میں دھوپ

 
سری نگر//جموں و کشمیر اور لداخ میں رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے رہا۔ 
 
 محکمہ موسمیات نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اگلے 72گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
 
آئی ایم ڈی کے ایک اہلکار نے کہا، "موسم 31 جنوری تک خشک رہنے کی توقع ہے اور رات کے صاف آسمان کی وجہ سے، کم از کم درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے"۔
 
اسی دوران سری نگر میں منفی 3.6، پہلگام میں منفی 11.8اور گلمرگ میں منفی 10.4ڈگری سیلسیس کم سے کم درجہ حرارت تھا۔
 
لداخ کے علاقے میں دراس ٹاؤن میں منفی 28.2تھا، جو اس سیزن میں سب سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رات کا سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 17.2اور کارگل میں منفی 21.4تھا۔
 
جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.7، کٹرہ 4.5، بٹوت 0.5، بانہال 2.8اور بھدرواہ منفی 2.6تھا۔