جموں و کشمیر میں اموات کی مجموعی شرح 1.28فیصد

 سرینگر //جموں و کشمیر میںکورونا وائرس سے مرنے والوں کی شرح میں کوئی کمی نہیں آئی ہے اوریہ ایک سال گزر جانے کے باوجود 1.28فیصدبنی ہوئی ہے۔جموں و کشمیر کے 20میں سے 19اضلاع میں ہر 100متاثرین میں ایک فوت ہوا ہے جبکہ صرف ڈوڈہ ضلع میں ہر100متاثرین میں 2کو وائرس نگل گیا ہے۔ کشمیرصوبے کے 10اضلاع میں مرنے والوں کی مجموعی شرح 1.23فیصد ہے اور یہاں ہر ضلع میں 100متاثرین میں ایک وائرس سے فوت ہوا ہے۔ سرینگر شہر کے 48,095متاثرین میں سے 565فوت ہوئے ہیں اور اسطرح یہاں مرنے والوں کی شرح 1.17فیصد ہے۔ بارہمولہ ضلع میں 14,120متاثرین میں 203فوت ہوگئے اور یہاں مرنے والوں کی شرح سب سے زیادہ 1.43فیصد ہے۔ بڈگام ضلع میں ابتک 11,701افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 135کی موت ہوئی ہے اور متوفین کی شرح 1.15فیصد بنی ہوئی ہے۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں  7,868افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 106فوت ہوگئے اور یہاں مرنے والوں کی شرح 1.34فیصد ہے۔ کپوارہ ضلع میں 7,471افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 104فوت ہوگئے ۔ یہاں مرنے والوں کی شرح 1.39فیصد ہے۔ اننت ناگ ضلع میں 8,069افراد متاثر ہوئے جن میں 111فوت ہوگئے اور یہاں مرنے والوں کی شرح 1.37فیصد ہے۔ بانڈی پورہ میں 5,794افراد متاثر ہوئے جن میں 65فوت ہوگئے ، یہاں مرنے والوں کی شرح 1.12فیصد ہے۔ گاندربل میں 5,686افراد متاثر ہوئے جن میں 52افراد فوت ہوگئے، یہاں مرنے والوں کی شرح کشمیر میں سب سے کم 0.91ہے۔ کولگام ضلع میں 5,094افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 69افراد فوت ہوگئے اور یہاں متوفین کی شرح 1.35فیصد رہی جبکہ شوپیان ضلع میں 3,309افراد وائرس سے متاثر ہوئے اور یہاں 42افراد فوت ہوگئے ۔ شوپیان میں مرنے والوں کی شرح  1.26 فیصدہے۔ جموں صوبے کے 10اضلاع میں مرنے والوں کی مجموعی شرح 1.28فیصد ہے۔جموں صوبے میں ڈوڈہ ضلع میں ہر 100متاثرین میں 2فوت ہوئے ہیں اور یہاں اموات کی شرح 2فیصد ہے جبکہ دیگر 9اضلاع میں مرنے والوں کی شرح 1.28فیصد ہے۔ ضلع جموں میں 36,791متاثرین میں 551فوت ہوگئے اور یہاں مرنے والوں کی شرح 1.49فیصد ہے۔ ادھم پورہ ضلع میں 6,604افراد متاثر ہوئے جن میں 69افراد فوت ہوگئے۔ متوفین کی شرح 1.04ہے۔ راجوری ضلع میں 5,451افراد متاثر ہوئے جن یں 76فوت ہوگئے ، یہاں مرنے والوں کی شرح 1.39فیصد ہے۔ ڈوڈہ ضلع میں 3,946افراد متاثر ہوئے جن میں 70فوت ہوگئے ۔ متوفین کی شرح 1.77فیصد ہے ، یعنی ڈوڈہ میں ہر 100متاثرین میں سب سے زیادہ 2افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ کٹھوعہ میں 5,018وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 66فوت ہوگئے اور یہاں مرنے والوں کی شرح 1.31فیصد ہے۔ سانبہ میں 4,152افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 60فوت ہوگئے ، یہاں مرنے والوں کی شرح 1.44فیصد رہی۔ کشتواڑ ضلع میں 3018افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 22افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں کی شرح0.72ہے،پونچھ میں 3167افراد متاثر ہوئے جن میں 42فوت ہوگئے ، یہاں مرنے والوں کی شرح 1.32فیصد ہے۔رام بن ضلع میں 2813متاثر ہوئے جن میں 30افراد فوت ہوگئے ۔ یہاں مرنے والوں کی شرح1.06ہے۔ ریاسی ضلع میں 3684افرادمتاثر ہوئے جن میں 20فوت ہوگئے اور یہاں مرنے والوں کی شرح سب سے کم 0.54رہی۔