عظمیٰ نیوزسروس
جموں //جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے اور خطے کے نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے، کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چگ نے کہا کہ جموں اور کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ، جو کبھی ’’ملی ٹنسی کی راجدھانی‘‘کے طور پر جانا جاتا تھا، سیاحت اور ترقی کے مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چگ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے اور خطے کے نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے ۔بی جے پی نے پچھلے انتخابات میں ایک کے مقابلے دو سیٹیں جیتی ہیں۔‘‘جموں اور کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال پر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ، جو کبھی ’’دہشت گردی کی راجدھانی‘‘کے طور پر جانا جاتا تھا، سیاحت اور ترقی کے مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے۔دہشت گردی کی راجدھانی کے طور پر لیبل لگنے سے، جموں و کشمیر سیاحت کے مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ترقی کا دور شروع ہو چکا ہے، ایک ایسا خطہ جو پچھلی حکومتوں نے دہائیوں تک ترقی سے محروم رکھا تھا۔چگ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے اور خطے کے نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا ’’سب سے اہم کامیابیوں میں سے ایک ملی ٹنسی کے خلاف ہمارا کامیاب کریک ڈاؤن ہے۔ ہمارے شہریوں کو نقصان پہنچانے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ ‘‘