جموں و کشمیر داعش کا شام اور عراق کی داعش سے تعلق نہیں

نئی دہلی // جموں و کشمیر داعش اور عراق و شام میں موجود داعش کے درمیان کوئی بھی مخصوص تعلق نہیں ہے۔وزیر مملکت برائے امور داخلہ گنگا راج اہیر نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جموں و کشمیر اسلامک سٹیٹ(داعش) کے جنگجوئوں ، جو آئی ایس آئی ایس کی سوچ سے متاثر ہیں، کا عراق اور شام میں داعش کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا’’ یہ بات سامنے آئی ہے کہ جموں و کشمیر داعش کیساتھ 7نواجوان گئے تھے، جنہوں نیخود اس بات کا دعویٰ کیا تھا،ان میں سے 4جنگجوئوں کو 22جون 2018میں کھرم سرہامہ سری گفوارہ اننت ناگ میں ہلاک کیا گیا،دو کو گرفتار کیا گیا اور اب صرف ایک جنگجو وادی میں سرگرم ہے‘‘۔اہیر نے ایوان میں لائن آف کنٹرول پر فائر بندی اور فائرنگ کے واقعات کی تفصیل بتادی۔انہوں نے کہا کہ 2017سے لیکر 31جنوری 2019تک سرحدوں پر3327فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے۔19فوجی اہلکاروں نے جان گنوا دی اور 69زخمی ہوئے۔