جموں و کشمیر، لداخ میں موسم خشک رہنے کا امکان

 
سری نگر// جموں و کشمیر اور لداخ میں پیر کے روز موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا کیونکہ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں موسم صاف رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
 
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ میں موسم صاف رہنے کے ساتھ خشک رہنے کا امکان ہے۔
 
اسی دوران سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.2، پہلگام 2.7 اور گلمرگ میں 3.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
 
لداخ کے علاقے میں دراس میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت منفی 2.5 اور لیہہ 1.5 تھا۔
 
جموں میں 20.2، کٹرہ میں 19.5، بٹوت میں 13.3، بانہال میں 9.8 اور بھدرواہ میں 9.5 درجہ حرارت کم سے کم رہا۔