جموں//جموں وکشمیر میں صرفہ بازار میں تجارتی سرگرمیاں تیز ہونے کی خبریں کئی بارموصول ہوئی ہیں لیکن اب کی بار جموں وکشمیرکے صرافوں(جیو لرس )کو جیولرسنیٹ ایکسپو شو میں شمولیت کےلئے مدعو کیا گیاہے۔ جیول نیٹ جیمز اینڈ جیولری B2B ایکسپو چنڈی گڑھ کے نزدیک زراکپور کے مقام پریکم دسمبرسے3 دسمبر2018 تک چنڈی گڑھ صرافہ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد کیاجائے گا۔ تجارتی مواقع کی فراہمی کے برعکس تین روزہ اہمیت کی حامل تقریب کے دوران خصوصی تجارت کارر وباری سرگرمیوں کوقابل قدراور فعال بنانے اورصنعت کوبروئے فروغ کے مقصد سے بحث مباحثہ کا دور شروع ہوگا۔ راج کمار ببر صدر سورن کار سنگھ( جموںخطہ) سینئر نائب صدر‘اکھیل بھارتیہ سورن کار سنگھ نے کہا ہے کہ پہلی بار اس طرح نوعیت کے پروگرام کو انعقاد کرانے سے ریاست بھر کے دو لاکھ صرافوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔ وکاس چودھاساما بانی اورچیف ایگزیکٹو آفیسر جیول نیٹ ایکسپو کے تعاون سے2017 ءمیں پہلی بار اس قدر کے طرز کاروبار کے انکشاف سے شمالی بھارت میں B2B زیورات نمائش آسان ہوگئی ہے۔ وکاس نے مزید کہا ہے کہ اہتمام ہونے والے نمائشی شو کے باعث نئے بازار کےلئے مصنوعات کی نمائش اور ممکنہ کاروباری موقع کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ممبئی‘ دہلی‘ کولکتہ‘بنگلور‘حیدر آباد‘احمد آباد‘ راجکوٹ‘سورت اورامرتسرمینوفیکچر کاروبار میں تقویت حاصل ہوگی ۔وکاس چودھاسا ما بانی کی تائید کرتے ہوئے چنڈی گڑھ صرافہ ایسوسی ایشن کے ممبر انل تلوار نے کہاہے کہ اس طرح نوعیت کے باعمل پروگراموں سے تجارتی صنعت کو وسیع پیمانہ پرو فروغ ملنے کی توقع ہے۔
جموں وکشمیر کے صراف زیورنیٹ ایکسپو شو کےلئے مدعو
