جموں وکشمیر کے بنیادی صحت اداروں کی ترقی ترجیح:مرکزی وزیر

بارہمولہ//مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے خواتین و ترقیٔ اَطفال اور آیوش ڈاکٹر منج پارہ مہند ر بھائی نے ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں ’’ جدید تناظر میں رِجمنٹل تھراپی ‘‘کے حوالے سے ایک سمینار کی صدارت کی ۔ وزیر مملکت نے حجامہ اور کپنگ تھراپی  کیمپ کا اِفتتاح کیا ۔ اُنہوں نے پی آر آئی کے نمائندوںکے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ان کے مطالبات اور شکایات سنے۔ ابتداً ، مرکزی وزیر نے حجامہ اور کپنگ تھراپی  کیمپ کا اِفتتاح اور اُنہوں نے’’ جدید تناظر میں رجمنٹل تھراپی ‘‘ کے تختی کے عنوان کی نقاب کشائی کی اور ایک سمینار کی صدارت کی ۔ سمینار کا اہتمام محکمہ صحت و طبی تعلیم ، ڈائریکٹوریٹ آف آیوش جموں وکشمیر نے کیا ۔اِس موقعہ پر وزیر مملکت نے آیوش کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ نظام مخصوص طبی فلسفوں پر مبنی ہیں اور بیماریوں کی روکتھام اور صحت کے فروغ پر قائم تصورات کے ساتھ صحت زندگی گزارنے کے طریقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔مرکزی وزیر مملکت نے آیوش ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے لگائے گئے کپنگ تھراپی کے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا جس میں مختلف طبی طریقہ کاری کی عکاسی کی گئی۔مرکزی وزیر نے سمینار میں شرکاء کی تعریف کرتے ہوئے آیوش میڈ یکیئر خدمات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ آیوش اِداروں کو مضبوط کیا جارہا ہے اور اِس سلسلے میں ہرممکن قدم اُٹھایا جائے گا۔اِس موقعہ پر وزیر مملکت نے کہا کہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر کی ترقی کے لئے وعدہ بند ہے اور اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت مختلف فلیگ شپ پروگراموں پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد لوگوں کی سماجی و معاشی ترقی دینا ہے۔ مرکزی حکومت کا حصہ جموںوکشمیر کے بنیادی صحت ادارے کو اَپ گریڈ اور ترقی دینے پر صرف کیا جائے گا۔اِس سے قبل وزیر مملکت نے ڈاک بنگلہ میں ضلع بارہمولہ کے مختلف بلاکوں کے پی آر آئی نمائندوں کے ساتھ اِستفساری پروگرام منعقد کیا۔دوران اِستفساری پروگرام میں ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی چیئرپرسن ، مختلف بلاکوں کے سرپنچوں نے وزیر کو پانی کی فراہمی اور بجلی ، صحت ، تعلیم ، سڑکوں کی بہتر ی، سب ہیلتھ سینٹروں کے قیام اور عوامی اہمیت کے حامل دیگر مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا۔مرکزی وزیر مملکت نے ڈی ڈی سی کے مطالبات اور مسائل کا جواب دیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ پی آر آئی کو ساتھ لے کر اِنٹر ڈیپارٹمنٹل میٹنگ منعقد کریں اور اِن کاموں کی جامع فہرست تیار کریں جن کو ترجیحی بنیادوں پر لینے کی ضرورت ہے۔دریں اثنا ، مرکزی وزیر مملکت نے ضلع بارہمولہ کے مختلف بلاکوں میں جاری کاموں کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ باقاعدہ فیلڈ دوروں سے ان کاموں کی نگرانی کو یقینی بنائیں اور پی آر آئی پر زور دیا کہ وہ جاری کاموں کی نگرانی میں اَپنا فعال کردار اَدا کریں۔