جموں وکشمیر میں44روز بعد کورونا متاثرین کی تعداد 200سے کم

سرینگر //جموں و کشمیر میں44دنوں کے بعد کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 200سے کم ہوگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 70ہزار 385ٹیسٹ کئے گئے جن میں 9مسافروں سمیت مزید 197افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔اس سے قبل4جنوری کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 199افراد متاثر ہوئے تھے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 51ہزار 385ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص کی جان گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی تعداد بڑھ کر 4746ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق  جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 197افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 118جبکہ کشمیر میں79افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 79افراد میں 4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 75افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 79افراد میں  سرینگر میں30، بارہمولہ میں 20، بڈگام میں 12، کپوارہ میں 5، اننت ناگ میں 2، بانڈی پورہ میں 6، گاندربل میں 1، کولگام میں 3جبکہ پلوامہ اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 86ہزار 731تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران وادی میں5ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2422بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 118افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں بیرون ریاستوں سے سفر کرکے 5افراد لوٹے جبکہ دیگر 113افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 118افراد میں جموں میں سب سے زیادہ 41، ادھمپہور میں 1، راجوری میں 1، ڈوڈہ میں42، کٹھوعہ میں 10، سانبہ میں 1، کشتوار میں 1، پونچھ میں 4، رام بن میں 12 جبکہ ریاسی میں 5افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 65ہزار 258تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جمعہ کو جموں صوبے میں مزید ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2324ہوگئی ہے۔ 
 
 

۔25,920نئے کیس,ملک میں492ہلاکتیں

یو این آئی
 
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے مسلسل کم ہو رہے معاملات کے درمیان، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66,254 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ، جس سے کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 4.19 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے ۔اس دوران 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔ ان ریاستوں میں انڈمان نکوبار جزائر، بہار، دادرا نگر حویلی و دمن اور دیو، جھارکھنڈ، لداخ، لکشدیپ، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پڈوچیری، سکم، تلنگانہ اور تریپورہ شامل ہیں۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 25920 نئے کیسز درج ہوئے اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 42780235 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس دوران کورونا سے 492 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 510905 ہو گئی ہے ۔