جموں وکشمیر میں30اموات،3023مثبت قرار

سرینگر //جموں و کشمیر میں بدھ کو مزید3ہزار23افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیںجبکہ 30متاثرین اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ۔اسطرح پچھلے 2دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں 6187افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 55افراد اپنی جان گنوادی۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 69ہزار77تک پہنچ گئی جبکہ متوفین کی تعداد بھی 2200کا ہندسہ پار کرگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 44ہزار تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 186سفر کرنے والوں سمیت 3023افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 989جموں جبکہ 2034کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 2034افراد میں سے 104 بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر آئے ہیں جبکہ 1930افراد مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہوئے ۔کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ کا ہندسہ پار کرکے 1لاکھ 1ہزار749تک پہنچ گئی ہے۔ تازہ 2034متاثرین میں سرینگر میں 951، بارہمولہ میں 246، بڈگام میں 199، پلوامہ میں 82، کپوارہ میں 79، اننت ناگ میں 160، بانڈی پورہ میں 59، گاندربل میں 54، کولگام میں 145اور45متاثرین شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ بدھ کو وادی میں مزید 18افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ متوفین میں گوری محلہ برین نشاط کا 82، چندیلورہ ٹنگمرگ کا 70سالہ معمر شخص، کنزر ٹنگمرگ کی 65سالہ خاتون شامل ہے۔ مرنے والوں میں بادام واری حول کا 75سالہ شخص اورزکورہ سرینگر کا 76سالہ معمر شخص،بال گارڈن سرینگر کی 58 ، چھانہ پورہ کی 60سالہ خاتون ، کانسی پورہ غوثیہ کالونی بارہمولہ کی 80سالہ معمر خاتون، ٹنگمرگ کا 70سالہ شخص،نوشہرہ سرینگر کا 75سالہ معمر شخص، ٹینگہ پورہ بٹہ مالو کی 50سالہ خاتون شامل ہے۔ جواہر لال نہرو میموریل اسپتال میں مرنے والوں میں نواکدل کی 62سالہ ، پانپور میں 65سالہ شخص اور پالہ پورہ کی 45سالہ خاتون شامل ہے۔ جی ایم سی اننت ناگ میں مرنے والے 4افراد میں ہلر شوپیان کا 65سالہ اور کے پی روڑ اننت ناگ کا69سالہ شخص شامل ہے۔ وادی میں موفین کی مجموعی تعداد1372تک پہنچ گئی ہے۔ بدھ کو جموں صوبے میں بھی کورونا وائرس سے 989افراد متاثر ہوئے ہیں جن  82افراد مختلف ریاستوں اور ممالک کا سفر کرکے کے بعد جموں پہنچے۔ تازہ متاثرین میں ضلع جموں میں 499، ادھمپور میں 67،راجوری میں 90، ڈوڈہ میں 27، کٹھوعہ میں 87، سانبہ میں 50، کشتواڑ میں 22، پونچھ میں 26،رام بن میں 71 اور 56کا تعلق ریاسی ضلع سے ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 67ہزار 328تک پہنچ گئی ہے۔ مزید 12افراد کی موت کے ساتھ ہی متوفین کی مجموعی تعداد 855تک پہنچ گئی ہے۔