جموں وکشمیر میں14 اور15 اگست کو بارشوں کی پیش گوئی

سری نگر// محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق جموں و کشمیر میں 14 اور15 اگست کو بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 14 اگست یعنی ہفتے کے روز کہیں کہیں ہلکی درجے کی بارش ہوسکتی ہے جبکہ 15 اگست یعنی اتوار کو درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہے۔