جموں وکشمیر میں 104کورنا مثبت| 23ماہ بعد وادی میں صرف 19

سرینگر //23ماہ بعد وادی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 50سے کم صرف19درج کی گئی ہے۔ جموں و کشمیرمیں 3ماہ بعد 8اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ 12اضلاع میں 47 ویں روز 104افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں جن میں 85جموں جبکہ وادی میں صرف 19افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔ اس قبل  8فروری 2021 کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے صرف 43افراد متاثر ہوئے تھے جن میں 36کا تعلق وادی سے تھا ۔ اس دوران 3دن بعد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4747ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میںکورونا وائرس سے 104افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 85ضلع جموں جبکہ 19کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے بڈگام، پلوامہ ، بانڈی پورہ، کولگام، گاندربل اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 4اضلاع میں 19افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سرینگر میں12، بارہمولہ میں 4، اننت ناگ میں 2 جبکہ کپوارہ میں 1شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 86ہزار 874ہوگئی ہے۔ اس دوران8دنوں کے بعد وادی میں کورونا وائرس سے مزید ایک متاثرہ شخص کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والے شخص کا تعلق کولگام ضلع سے ہے۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2423ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے 85افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 9بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 76افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 85افراد میں ضلع جموں میں 13، ادھمپور میں 12، راجوری میں 2، ڈوڈہ میں 29، کٹھوعہ میں 3، سانبہ میں 1، کشتواڑ میں 24،رام بن میں 1 جبکہ پونچھ اور ریاسی میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 65ہزار 536ہوگئی ہے۔ پیر کو جموں صوبے میں مسلسل 5ویں دن کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2324ہوگئی ہے۔ 
 
 

 فعال معاملات میں94فیصد کمی

۔ 34ہزار سے زائد صحت یاب،1949ابھی بھی سرگرم 

پرویز احمد 
 
سرینگر //جموں و کشمیر میں روزانہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں کمی کے ساتھ ہی فعال معاملات میں بھی تیزی سے کمی آئی ہے۔ پچھلے 20دنوں کے دوران سرگرم معاملات میں 94فیصد کمی آئی ہے۔ یکم فروری کو جموں و کشمیر میں سرگرم معاملات کی تعداد 36ہزار 372 تھی جو 20فروری تک کم ہوتے ہوئے صرف 1949رہ گئی ہے اور اسطرح فروری کے 20دنوں میں سرگرم معاملات میں 34ہزار 422افراد کی کمی آئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق کشمیر صوبے میںیکم فروری کو فعال معاملات کی تعداد 26ہزار 792تھی کو کم ہو کر صرف 919رہ گئی ہے اور اسطرح وادی میں 20دنوں کے دوران سرگرم معاملات میں 25ہزار 873کی کمی آئی ہے۔کشمیر میں کم ہوئے فعال معاملات میں سرینگر میں 10ہزار 583، بارہمولہ میں 4785، بڈگام میں 2372، پلوامہ میں 756، کپوارہ میں 1110، اننت ناگ میں 2284، بانڈی پورہ میں 845، گاندربل میں 859، کولگام میں 2076 اور شوپیان میں 204معاملات کی کمی آئی ہے۔ جموں صوبے میں یکم فروری کو سرگرم معاملات کی تعداد 9579تھی جو 20دنوں میں کم ہوکر صرف 1030رہ گئی ہے۔ اس طرح جموں صوبے میں 8549معاملات کی کمی آئی ہے۔ جموں صوبے میں کم ہونے والے 8549معاملات میں  جموں ضلع میں 4587، ادھمپور میں 430، راجوری میں 279، ڈوڈہ میں  1135، کٹھوعہ میں 307، سانبہ میں 383، کشتواڑ میں 365، پونچھ میں 386، رام بن میں 539 جبکہ ریاسی میں 138معاملات کم ہوئے ہیں۔