جموں وکشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں دو گنا اضافہ

سرینگر //جموں و کشمیر میں 6ماہ بعد وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوؓں کے دوران کورونا وائرس سے 20مسافروں سمیت 418افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 42ہزار 419ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 27جون 2021کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 415تھی۔ جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 59ہزار 716ٹیسٹ کئے گئے جن میں 418افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیںجن میں جموں میں 311جبکہ کشمیر میں 107افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 107افراد میں 7بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 100افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 107افراد میںسب سے زیادہ سرینگر میں 52، بارہمولہ یں 13، بڈگام میں 16، پلوامہ میں 8، کپوارہ میں 9، بانڈی پورہ میں 3، گاندربل میں 4، کولگام میں 1، شوپیان میں 1 جبکہ اننت ناگ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 15ہزار 574تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران بدھ کو مسلسل پانچویں دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2331بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میںپچھلے 24گھنٹوں کے دوران اچانک متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ جموں صوبے میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 311افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 13بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 298افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 311افراد میں ضلع جموں میں 109، ادھمپور میں 15، راجوری میں 5، ڈوڈہ میں 3، کٹھوعہ میں 10، سانبہ میں 3، کشتواڑ میں 3،پونچھ میں 6، رام بن میں 1 جبکہ ریاسی میں 156افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 26ہزار 845تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں بھی مسلسل چھٹے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2199بنی ہوئی ہے۔