جموں وکشمیر میں مزید 245 افراد کورونا سے متاثر

سری نگر// جموں وکشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 245 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔
 
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں پیر کے روز 32افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں دس ، بڈگام میں 12، پلوامہ میں دو، کپواڑہ میں 16، اننت ناگ میں دو، بانڈی پورہ میں چار،کولگام میں پانچ اور شوپیاں میں دو افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔
 
جموں ضلع میں 38 افراد وائرس میں مبتلا پائے گئے، اُدھم پور میں چار ، راجوری میں 8، ڈوڈہ میں 65، کٹھوعہ میں دو، کشتواڑ میں ایک ، پونچھ میں ایک ، رام بن میں 27 اور ریاسی میں چودہ افراد کی رپورٹ مثبت آئی۔
 
پیر کے روز جموں وکشمیر میں کسی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔
 
علاوہ ازیں پیر کے روز 808 مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے 339 جموں اور 469 کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔
 
سرکاری ذرائع کے مطابق ابتک جموں وکشمیر میں 441368 صحت یاب ہوئے ہیں۔
 
بتادیں کہ 41 روز کے بعد جموں وکشمیر میں سب سے کم 245 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔