جموں//جموںوکشمیر کے ڈرگ کنٹرولر لوتیکا کھجوریہ نے بدھ کو تمام ڈیپو ہولڈروں ، سی اینڈ ایف ایجنٹوں اور ادویات بنانے کی کمپنیو ں کے سٹاکسٹوں کی ایک میٹنگ بلا کر جموںوکشمیر میں ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں محکمہ کے کئی افسران بھی موجود تھے ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ڈیپوئوں کی سطح پر جموںوکشمیر میں تمام ضروری ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے تاہم ادویات ڈیلروں نے جاری لاک ڈاون کی وجہ سے ادویات سپلائی کرنے میں پیش آرہی دِقتوں کی شکایت کی۔ادویات کے تاجروں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے میٹنگ میں اِن مسائل کو حل کرنے کے لئے کئی فیصلے لئے گئے تاکہ ادویات کی سپلائی بلاخلل جاری ہے۔اِس سلسلے میں ڈرگ کنٹرول محکمہ اور ادویات کی کمپنیوں کے ڈیپو ہولڈروں کا ایک ویٹس ایپ گروپ تشکیل دیا گیا تاکہ سپلائی کے تعلق سے تال میل برقرار رکھا جاسکے۔تمام اضلاع کے اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولرں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور کسی بھی مشکل صورتحال میں ویٹس ایپ نمبر 9797134137 پر اَپنا پیغام درج کرائیں۔