جموں وکشمیر میں صورتحال بہتر: وزیز خزانہ

نئی دہلی //مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور حد بندی کے عمل کو مکمل ہونے کے بعد ہی اسمبلی انتخابات ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین ہند کے دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے کے عمل کو لوگوں نے خیرمقدم کیا ہے اور وہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے بڑی تعداد میں باہر آئے۔ وزیر خزانہ لوک سبھا میں جموں و کشمیر اور پانڈیچری  بجٹ کے بارے میں گفتگو کا جواب دے رہی تھیں۔2021-22 کے بجٹ کو بعد میں ایوان زیریں نے منظور کرلیا۔انہوں نے کہا’’جموں و کشمیر میں امن و امان معمول پر آرہا ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی زیر انتظام علاقے میں تیزی سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے ، وزیرخزانہ نے کہا کہ ریل ، سڑک اور رہائشی منصوبے ترقی کر رہے ہیں۔جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حد بندی کے عمل کی تکمیل اور انتخابات کے انعقاد کے فیصلے کا انتخاب الیکشن کمیشن کے پاس ہونے کے بعد ہی ہوسکتا ہے۔