جموں وکشمیر میں انسداد آفات کی مرکزی اسکیموں کا نفاذ

سرینگر// جموں کشمیر میں انسداد آفات انتظام کی مرکزی اسکیموں کے نفاذ کیلئے3افسراں کو نوڈل افسراں نامزد کیا گیا ہے۔ محکمہ انسداد آفات انتظام کے انتظامی سیکریٹری ناظم ضیاء خان کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ ان افسراں میں سپیشل سیکریٹری سورج پرکاش رکوال کو’سینڈائی فریم ورک برائے آفاتی خطرات میں تنزلی‘ اسکیم کے نوڈل افسر ہوں گئے۔سینڈائی فریم ورک نئے خطرے کی تخلیق کو روکنے، موجودہ خطرے کو کم کرنے اور لچک کو بڑھانے کیلئے تباہی کے خطرے کی تین جہتوں(خطرات کی نمائش، کمزوری اور صلاحیت، اور خطرے کی خصوصیات)کو حل کرنے والے اقدامات کو اپنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ مذکورہ افسر کو115ضلع آفات انتظامی مجاز اسکیم کے نوڈل افسر کا چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔ آرڈر کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ للت بھٹ کو’آپدا مترا‘(آفت دوست)،قومی آفات انتظام انفارمیشن نظام اور سنیئر کنسلٹنٹ وسیم شفئع ڈار کو انڈیا ڈزاسٹر ریسورس نیٹ ورک کیلئے نوڈل افسر نامزد کیا گیا ہے۔