جموں وکشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آیا ہے مودی نے نو برسوں کے دوران تواریخی نوعیت کے اقدامات اٹھائے : رویندر رینہ

جموں//جموں وکشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندر رینا نے بدھ کے روز کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت جس کی سربراہی وزیر اعظم مودی کر رہے ہیں نے پچھلے نو برسوں کے دوران لوگوں کی بھلائی کی خاطر کام کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کی خاطر موجودہ مرکزی حکومت نے زمینی سطح پر کام کیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج جموں وکشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آیا ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی نے پچھلے نو برسوں کے دوران لوگوں کی بھلائی کی خاطر کام کیا۔انہوں نے مزید بتایاکہ موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لاکھوں غریبوں کو راحت دیتے ہوئے انہیں مکانات کے ساتھ ساتھ دوسری سہولیات بھی فراہم کی۔رویندر رینا نے کہاکہ غریب کلیان ان یوجناکے تحت اس وقت بھی لوگو ں کو مفت غذائی اجنا س فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے گئے انہیں موجودہ حکومت نے وقت مقررہ کے اندر اندر پورا کیا۔رویندر رینا کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے غریبوں اور متوسط طبقے کے لوگوں کے لئے بہت ساری اسکیموں کا اعلان کیا گیا جس کا آ ج لوگ فائدہ اْٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری اداروں میں شفافیت کو یقینی بنانے کی خاطر موجودہ حکومت نے کام کیا اور آج کوئی رشوت دینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ان کے مطابق گولڈن کارڈ کی بدولت لوگوں کو ہسپتالوں میں مفت علاج ومعالجہ کی سہولیت دستیا ب ہے۔موصوف صدر نے کہاکہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں امن و امان کے قیام کی خاطر موجودہ حکومت نے زمینی سطح پر کام کیا اور آج لوگ آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔یو این آئی