جموں //حیدر آباد میں ٹورازم پرموشنل روڈ شو کو تلنگانہ میں ٹریول ٹریڈ برادری کی طرف سے بھرپور تعاون حاصل ہوا۔ چنئی اور حیدر آباد کے بعد ساؤتھ انڈیا میں یہ تیسرا روڈ شو تھا جہاں محکمہ سیاحت نے جموں وکشمیر کو اعلیٰ سیاحتی مقام کے طور پر پیش کیا۔محکمہ نے ساؤتھ انڈیا کے شہروں میں روڈ شو منعقد کئے جہاں سے جموں وکشمیر کا دورہ کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔جموں وکشمیر ریاست کی خوبصورتی کا تذکرہ کرتے ہوئے حیدر آباد کی ٹریول ٹریڈ برادری نے کہا کہ وہ جموں وکشمیر کو ساؤتھ انڈیا کے لوگوں میں مقبول بنانے کے تہیہ کئے ہوئے ہیں۔تلنگانہ کے ٹور آپریٹرس ایسوسی ایشن کے صدر سراج انصاری نے کہا ساؤتھ انڈیا کے لوگ ہمیشہ جموں وکشمیر کا دورہ کرنا پسند کرتے ہیں۔ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایش آف انڈیا کے صدر سُنیل کمار نے کہا کہ ملک کے بیشتر سیاح جموں وکشمیر ریاست کا دورہ کرنے میں خوش ہیں بلکہ وہ یہاں سالانہ کنونشن کرنا چاہتے ہیں۔اس موقعہ پر سیکرٹری سیاحت اور کلچر حکومت تلنگانہ،سابق مرکزی سیکرٹری سیاحت نے بھی اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔جموں وکشمیر ریاستے کے سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیاجبکہ ناظم سیاحت محمود احمد شاہ نے ریاست کے تمام خطوں میں سیاحت سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔وزیر مملکت برائے سیاحت پریا سیٹھی نے سیمنار سے قبل میڈیا افراد سے بات چیت کی اور جموں وکشمیر کی سیاحت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر میں سیاح آزادی سے گھوم پھر سکتے ہیں اور ریاست میں امن وامان کا ماحول پنپ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر پہلی ریاست ہے جہاں اپنا ٹورسٹ ٹریڈ ایکٹ نافذ ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو دعوت دی کہ وہ جموں وکشمیر کا دورہ کریں اور از خود حالات کا جائیزہ لیں۔
جموں وکشمیر محکمہ سیاحت نے ساؤتھ انڈین پرموشنل مہم مکمل کی
