کشتواڑ // کشتوار سے تعلق رکھنے والی سوشل ورکر شیتل رکوال نے جموں و کشمیر فلم پالیسی تیار کرنے پر ایل جی سمیت جموں وکشمیر انتظامیہ کی تعریف کی ہے ۔اپنے ایک پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند اقدام ہے اور ہم نے جموں و کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار دیکھا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اس پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پالیسی سے جموں وکشمیر کے ہنرمندوں کو ، جن میں فیشن ڈیزائنرز ، اداکاروں ، کوریوگرافروں ، سنیما نگاروں ، آواز سازوں ، سیٹ ڈیزائنرزکو اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع حاصل ہو گا۔ رکوال نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے بھی درخواست کی کہ وہ پالیسی کو صحیح طور پر نافذ کریں تاکہ تمام ہنرمند نوجوانوں کو قومی سطح کا پلیٹ فارم مل سکے۔
جموں وکشمیر فلم پالیسی
