جموں وکشمیربینک برانچ گول کے تین ملازمین کورونامثبت ،بینک شاخ بند

رام بن//ضلع رام بن کے گول علاقے میں قائم جموں وکشمیربینک شاخ میں تعینات تین ملازمین پیر کے روز کورونامثبت ظاہر ہونے کے بعد مذکورہ بینک برانچ کوبند کردیاگیا۔
اس سلسلے میں حکام کی طرف سے جاری ایک حکم نامے میں بینک کی مذکورہ شاخ کو دو دنوں کیلئے بند کرنے کے باضابطہ احکامات صادر کئے گئے۔
بلاک میڈیکل آفیسر(بی ایم او)گول ڈاکٹر بشیر احمد نے کشمیرعظمی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ بینک شاخ کے سبھی ملازمین کوہوم آئیسولیشن میںبھیج دیاگیا ہے اوران سبھی کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔
ذرائع نے کہا کہ بینک کی مذکورہ شاخ میںکم و بیش ایک درجن ملازمین تعینات ہیں۔