پرویز احمد
سرینگر //جموں صوبے میںینگی سے مزید 70 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس طرح ڈینگی سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 6972ہوگئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 18بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں وبائی بیماریوں پر نظر گزر رکھنے کیلئے تعینات نوڈل آفیسر ڈاکٹر ہرجیت رائے نے بتایا کہ جمعرات کو ڈینگی کی تشخیص کیلئے 315ٹیسٹ کئے گئے جن میں 10کمسن بچوں سمیت مزید 70افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں‘‘۔ڈاکٹر ہر جیت رائے نے بتایا کہ ڈینگے سے متاثر ہونے والے 70افراد میں 35مرد اور 35خواتین شامل ہیں۔ ڈاکٹر ہرجیت رائے نے بتایا کہ جن علاقوں میں ڈینگی پھیلا ہے وہاں کیماتی ادویات کا چھڑکائو اور جانکاری مہم شروع کی ہے۔ ڈیوژنل نوڈل آفیس کے اعداد و شمار کے مطابق جموں صوبے میں جمعرات کو ڈینگی سے متاثر ہونے والے 70افراد میں ضلع جموں میں سب سے زیادہ 32، سانبہ میں 2، کٹھوعہ میں 5،ادھمپور میں 25، ریاسی میں 1 اور ڈوڈہ میں 4افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ راجوری ، پونچھ، رام بن اور کشتواڑ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ اس دوران کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی شخص ڈینگی سے متاثر نہیں ہوا ہے ۔ کشمیر صوبے میں ڈینگی متاثرین کی مجموعی تعداد ا12بنی ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں ابتک ڈینگی کی تشخیص کیلئے 25ہزار 943ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6972افراد کے ڈینگی سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔