جموں میں4منشیات فروش گرفتار

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//منشیات فروشوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے آپریشن سنجیوانی جموں پولیس کے تحت دو منشیات فروش چندر شیکھر جھا ولدایودھا پرساد ساکن51C روڈ سالکیہ ہوڑہ مغربی بنگال کو 01کلو گانجہ جیسے مادہ اور زاہد اللہ ولدسلیم اللہ ساکن برما میانمار، حال گجر محلہ باغ بہوکو گرفتار کیااور دونوںکے قبضے سے ایک ایک کلو گرام گانجہ جیسا مادہ آمد ہوا۔ایس ایچ او پولیس سٹیشن باہو قلعہ کی سربراہی میں انچارج پولس چوکی نروال پی ایس آئی سنجیو شرما کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او ایسٹ اور ایس پی ساؤتھ جموں زون نے نروال کے علاقے میں منشیات فروش کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے گانجہ جیسا مادہ برآمد کیا۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن باہو فورٹ میں ایف آئی آر نمبر 190/2024زیردفعہ8/20/29 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کی گئی ہے اور کیس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ادھر گشت کے دوران پولیس سٹیشن نوآباد کی پولیس پارٹی نےپریس کلب جموں کے قریب نمائش گراؤنڈ کے قریب دو افراد نمائشی میدان میں بیٹھے ہوئے دیکھا۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر وہ پیچھے ہٹ گئے اور پولیس پارٹی کی نظروں سے چھپانے کی کوشش کی۔ ان کی حرکت اور رویے پر شک ہونے پر، پولیس پارٹی نے انہیں گرفتار کیا اور پوچھ گچھ پر انہوں نے اپنی شناخت شبیر احمد وانی ولد غلام رسول وانی ساکن ونگی پورہ شوپیاں اور شبیر احمد کچھے ولدغلام محی الدین کوچھے ساکن کڈر کولگام کے طور ظاہر کی۔دونوںکے قبضے سے30گرام ہیروئن جیسا مادہ برآمد کر لیا گیا۔