سرینگر //آجر بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے 26سالہ نوجوان میں ڈینگو کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسطرح ابتک کشمیر میں 2 جبکہ جموں صوبے میںرواں سال 588افراد ر ڈینگو بیماری کے شکار ہوئے ہیں۔ڈویژنل کنٹرول روم کشمیر کی انچارج ڈاکٹر طلعت جبین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان 21اکتوبر کو چندی گڑھ سے واپس لوٹا لیکن ایک دن بعد مذکورہ نوجوان میں ڈینگو کی علامات زکام اور بخارپائی گئیں‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ نوجوان کے نمونے تشخیص کیلئے لیبارٹری بھیجے گئے جہاں اسکے ڈینگو سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ چند دیگر ٹیسٹوں کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے‘‘۔ڈاکٹرجبین نے بتایا کہ نوجوان کو جے وی سی بمنہ میں داخل کیا گیا اور منگل کی صبح گھر روانہ کردیا گیا ‘‘۔انہوں نے بتایا کہ موسمی صورتحال کی وجہ سے کشمیر میں ڈینگو کا وائرس نہیںپھیلتا لیکن بیرون ریاستوں سے آنے والے مسافر اسکے شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں قیام پذیر بمنہ سرینگر کا رہنے والے ایک اور مریض میں بھی ڈینگو کی تصدیق ہوئی ہے لیکن وہ ابھی بھی جموں میں ہی قیام پذیر ہے اور اس کا علاج بھی وہی چل رہا ہے۔ ڈاکٹر جبین نے بتایا ’جموں صوبے میں رواں سال 588افراد ڈینگوکے شکار ہوئے ہیں جن میں 411معاملات سروال، نیو پلانٹ ریہاری، ریشن گھر کالونی جموں علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔جموں صوبے کے دیگر اضلاع میںکٹھوعہ میں 84، سانبہ میں 39، اور ادھمپور میں 11معاملات سامنے آئے ہیں۔
جموں میں 588افراد ڈینگو کا شکار
