جموں میں گرمی کی لہر برقرار کٹھوعہ میں پارہ47ڈگری،رام بن میں44.8درج

 عظمیٰ نیوز سروس

جموں//محکمہ موسمیات نے منگل کو کہا کہ جموں میں اگلے 7 دنوں تک شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ جموں میں پیر کو زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت کٹھوعہ میں درج ہوا جو محکمہ موسمیات کے مطابق 47.1تھا۔اس طرح یہ جموں کشمیر میں گرم ترین مقام رہا۔سرینگر میں درجہ حرارت 32.6،قاضی گنڈ میں 33.4،پہلگام میں 27.8،کپوارہ میں 30.9، کوکر ناگ میں 31.0،اننت ناگ میں 31.6،گاندربل میں 33.6،بانڈی پورہ میں 31.1،بارہمولہ میں 30.9،سونمرگ میں 24.1، بڈگام میں 32.0،پلوامہ میں 32.6اور شوپیان میں 31.6ڈگری درج کیا گیا۔جموں میں سوج آگ اگل رہا ہے اوریہ خطہ گزشتہ ایک ہفتے سے شدید گرمی کی لہر کا شکار ہے۔ 16 مئی سے درجہ حرارت مسلسل 40 ڈگری سیلسیس سے اوپر جا رہا ہے۔منگل کو جموں میں43.6،بانہال میں 31.8،بٹوٹ میں 32.4،بھدرواہ میں 34.2،کٹرہ میں39.4،ادہمپور میں 41.3،رام بن میں 44.8،پونچھ میں 39.5،سانبہ میں 45.0اور ریاسی میں 43.5 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ کی طرف سے جاری کردہ ایک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جموں ڈویژن کے میدانی علاقوں میں اگلے سات دنوں کے دوران ہیٹ ویو یا گرم اور خشک موسمی حالات میں کوئی مہلت نہیں ملے گی۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 30 مئی سے 2 جون تک کشمیر ڈویژن کے زیادہ تر حصوں اور جموں ڈویژن کے کچھ پہاڑی علاقوں میں ممکنہ طورمعمولی راحت ملنے کا امکان ہے۔اس نے مزید کہا کہ ہیٹ ویو کا ایک اور سپیل 3 سے 5 جون تک آنے کا امکان ہے۔مسلسل گرمی کی لہر کے پیش نظر محکمہ نے رہائشیوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔جموں میں درجہ حرارت عام طور پر 15 مئی سے 15 جون کے درمیان 40 سے 45 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہوتا ہے۔ تاہم، آنے والے دنوں میں یہ اور بھی بڑھ سکتا ہے،” ۔