جموں میں گرفتار ضلع اننت ناگ کے باشندے کے اہلخانہ کا احتجاج،بے قصور ہونے کی دہائی

سری نگر// جموں میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے اہلخانہ نے پیر کے روز یہاں پریس کالونی میں احتجاج درج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ کسی جنگجو تنظیم سے وابستہ نہیں بلکہ ایک عام شہری ہے۔
یاد رہے کہ پولیس نے 13 فروری کو جموں کے باری برہمنہ علاقے سے دوران شب ٹی آر ایف نامی تنظیم سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور گرفتار شدہ کی شناخت ظہور احمد راتھر عرف ساحل کے بطور کی گئی تھی۔
ظہور احمد کے اہلخانہ نے آج بتایا ” وہ پہلے جنگجو تھا لیکن اس نے سال 2006 میں ہی خود سپردگی کی تھی“۔