جموں میں میاں بیوی کی پُر اسرار موت

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//جموںمیں میاں بیوی کی پراسرار حالات میں موت واقع ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایک ریٹائرڈ پرنسپل اور ان کی بیوی ہفتہ کی شام جموں کے مضافات میں اپنے گھر میں پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سنجے چنڈیل اور ان کی بیوی وینا دیوی اپنی پٹہ چونگی ادھے والا رہائش گاہ پر اکیلے رہ رہے تھے کیونکہ ان کی دونوں بیٹیاں اس وقت جموں و کشمیر سے باہر ہیں۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں قتل کا پتہ چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موت کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مزید تفتیش جاری ہے۔خاندان سے ملنے گئے ایک رشتہ دار نے جوڑے کو مردہ پایا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، شک ہے کہ ان کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ فرانزک اورکھوجی کتوں کا سکواڈ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔