جموں// ضلع جموں کے نانک نگر میں گذشتہ شب مبینہ طور پر قتل کئے گئے ایک اے ٹی ایم محافظ کے رشتہ داروں اور ہمسایوں نے جمعہ کے روز احتجاج درج کیا۔
احتجاجی سرکارسے قاتلوں کی گرفتاری اور لواحقین کو مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ نانک نگر کے سیکٹر 13 میں گذشتہ شب قریب دس بجے ایک اے ٹی ایم محافظ کو گارڈ کمرے میں مردہ پایا گیاتھا۔