جموں میں محکمہ سیاحتی کی تشہیری سرگرمیاں

 جموں//سیاحت کے وزیر تصدق مفتی نے ایک میٹنگ کے دوران جموں میں محکمہ سیاحت کی مختلف تشہیری سرگرمیوں کے حوالے سے تیاریوں کا جائز ہ لیا تاکہ دنیا بھر کے سیاحوں کی یہاں کی طرف راغب کیا جاسکے ۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ محکمہ مختلف سیاحتی مقامات کی تشہیر اور مارکیٹنگ کے بارے میں کئی منصوبوں پر کام کررہا ہے۔وزیر کو جانکاری دی گئی کہ محکمہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے ویب سائیٹس اور سوشل میڈیا کا موثر ڈھنگ سے استعما ل کر رہا ہے۔انہیں بتایاگیا کہ محکمہ جموں میں فیسٹول ، بائیک ریلیز اور دیگر مہم جویانہ کھیل مقابلوں کا بھی انعقاد کر رہا ہے تاکہ سیاحوں کی دلچسپی میں اضافہ کیا جاسکے۔چھوٹی فلموں کی سکریننگ کے ساتھ ساتھ وزیر نے مختلف سیاحتی مقامات سے متعلق پروموشنل فلمیں تیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ماتا ویشنوی دیوی جی ، بسوہلی اور پٹنی ٹاپ شامل ہے ۔وزیر کو بتایا گیا کہ محکمہ سیاحت ہوائی اڈوں ، ریلوے سٹیشنوں اور دیگر مقامات پر ویژول سکرین اور تشہیری بورڈ نصب کرے گا تاکہ سیاحتی مقامات کو اُجاگر کیا جاسکے ۔اس موقعہ پر مزید جانکاری دی گئی کہ محکمہ کو مختلف ٹورازم پرموشن منصوبے موصول ہوئے ہیں جن میں جموں و کشمیر اور ہماچل پردیشن کے درمیان شوا شکتی سرکٹ قائم کرنا اور پنجور گارڈن چندی گڈھ میں کشمیر فوڈ فیسٹول کا انعقاد شامل ہے۔تصدق مفتی نے کہا کہ مقامی لوگوں کی حوصلہ کی جانی چاہیئے تاکہ وہ سیاحوں کو بطور پینگ گیسٹ اختیار کریں ۔ انہوں نے مختلف محکموں کے مابین باہمی تال میل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ ، ناظم سیاحت جموں سمیتا سیٹھی اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔