جموں میں مائیگرنٹ پنڈتوں کا احتجاج، کشمیر میں رہائشی فلیٹس کی فراہمی کا مطالبہ

جموں// کشمیری مائیگرنٹ پنڈتوں نے جمعرات کے روز جموں میں اپنے مطالبات، خاص کر رہائش کے لئے فلیٹ فراہم کرنے کے حق میں احتجاج درج کیا۔
احتجاجی ’غنڈہ گردی، نہیں چلے نہیں چلے گی‘ اور ’ہمیں انصاف چاہئے‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔
ان کا الزام تھا کہ گذشتہ دس برسوں سے انہیں کشمیر میں رہائش کے لئے فلیٹ دینے کے صرف وعدے کئے جا رہے ہیں جبکہ جن لوگوں کے پاس پہلے ہی فلیٹ ہیں وہ نئے فلیٹس پر بھی قبضہ کر رہے ہیں۔