سرینگر//سرمائی دارلحکومت جموں میں ہفتہ کو دائیں بازو کی تنظیم راشٹریہ بجرنگ دل کے کارکنان نے عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ نروال علاقے میں اُس وقت منعقد ہوا جب بٹھنڈی میں ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی صدارت میں مذکورہ فورم کی میٹنگ جاری تھی۔
دائیں بازو کے مظاہرین راکیش شرما کی سربراہی میں کراسنگ پوئنٹ پر جمع ہوکر احتجاج کرنے لگے۔
پولیس نے مظاہرین کو گھیرے میں لیکر اُن کا مارچ روک لیا جس کے بعد انہوں نے نعرہ بازی کے بیچ پتلہ نذر آتش کیا۔
مظاہرین نے عوامی اتحاد کو”پاکستان و چین“ کا حمایت یافتہ قرار دیا۔
اس دوران بٹھنڈی میں جہاں فاروق کی رہائش گاہ پر عوامی اتحاد کی میٹنگ منعقد ہورہی ہے، پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کی گئی ہے جنہوں نے گلی کوچوں کو سیل کر رکھا ہے۔