جموں// ریزیڈنسی روڈ جموں کے قریب جگیوں (جھونپڑی) میں پیر کو زبردست آگ لگنے سے خاتون، نابالغ سمیت 4 افراد جھلس کر ہلاک اور کم از کم 14 دیگر زخمی ہوگئے۔
مقامی لوگوں کے مطابق آگ دوپہر کے وقت لگی جس میں 4 افراد زندہ جل گئے جبکہ متعدد افراد کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا جو کہ آگ کے شعلے اٹھتے ہی علاقے میں پہنچ گئے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے تصدیق کی کہ تین افراد موقع پر ہی ہلاک اور 14 دیگر افراد زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بظاہر گیس سلنڈر کا دھماکہ تھا جس سے بڑے پیمانے پر آگ لگی تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔