جموں میں دورانِ ڈیوٹی فوجی اہلکار کی خود کشی

سرینگر/ایک فوجی اہلکار نے جموں میں اپنی ہی سروس رائفل سے خود کشی کی ہے۔

سپاہی سندیپ سنگھ ، جو پناما چوک جموں میں قائم کیمپ پر سنتری کی حیثیت سے ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، نے سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

 اس کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا۔

اہلکار کے اس انتہائی اقدام کی کوئی فوری وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

.