نیوز ڈیسک
جموں // دو روز میں خودکشی کے دوسرے واقعے میں 30 سالہ خاتون نے یہاں ایک پل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔حکام نے بتایا کہ نروال کی رہائشی اور تین بچوں کی ماں سائرہ بانو نے توی ندی پر گجر نگر پل سے چھلانگ لگائی اور زمین پر سخت سطح سے ٹکرا گئی۔انہوں نے بتایا کہ کچھ مقامی لوگوں نے شدید زخمی خاتون کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اتوار کو وکرم چوک کے قریب توی پل کے قریب ایک 43 سالہ شخص نے اسی طرح خودکشی کر لی۔