سرینگر/فوج نے سنیچر کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے تلاشی آپریشن کے دوران جموں خطے کے کٹھوعہ ضلع میں جنگجوﺅں کا ایک بڑا حملہ ٹال کر بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔
فوج کے ترجمان نے کہا کہ آج صبح خفیہ اطلاعات کے بعد پولیس کے ساتھ ملکر ضلع کٹھوعہ میں بھلاور بلاک کے گالک علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران ایک اے کے47بندوق، ایک اے کے56بندوق، ایک گرینیڈ، چار میگزین،312گولیاں اور دیگر سامان بر آمد کیا گیا۔
اس بر آمدگی کے بعد فوجی ترجمان نے کہا کہ جنگجوﺅں کے ایک بڑے حملے کے منصوبے کو ناکام بنایا گیا۔