جموں // بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں۔پونچھ پارلیمانی حلقہ کے اپنے امید وار جگل کشور کی انتخابی مہم کے پیش نظر جموں میں متعدد پروگرام منعقد کئے۔سابقہ ایم ایل اے راجیش گپتا کی قیادت میں جین سبھا میں مہلا مورچہ کی جانب سے ایک پروگرام اکا ہتمام کیا گیا،جس کے بعد پکا ڈنگا میں ایک عوامی پروگرام منعقد کیا گیا،جس میں لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔پُرانی منڈی سے کنک منڈی تک ایک روڈ شوو کا بھی اہتمام کیا گیا،جس دوران لیڈروں نے لوگوں سے تبادلہ خیال کیا۔کنک منڈی اور کانجی ہائوس میں بھی ایک عوامی اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔تمام سبھائوں اور سوسائٹیوں کے لیڈران سے بھی جگل کشور کو حمایت دینے کے سلسلہ میں رابطہ کیا گیا۔جگل کشور نے بھی متعدد لیڈروں سے تبادلہ کیال کیا اور ان سے حمایت طلب کی۔ سابق ایم ایل اے راجیش گپتا نے اس موقعہ پر ایم پی جگل کشور کو یقین دلایا کہ جموں ایسٹ بی جے پی کا ایک قلعہ ہے اور انہیں بھر پور حمایت کا یقین دلایا ۔اس موقعہ پر گوپال گپتا، کرن سنگھ، کلدیپ کندھاری، انیل معصوم، نر اوتم شرما ، سنیتا کول، دلیپ گپتا، سریش بھارتی، ششی سپولیہ، سبھاش سانگڑہ، گوکل کول، ارون دتہ، راجندر گپتا، انو گپتا، سریندر آنند، پرویں اروڑہ، سنگیتہ، صوبیدار گورچرن سنگھ اور ہری اوم شرمابھی موجود تھے۔
جموں میں بی جے پی کی جانب سے متعدد پروگرام منعقد
