جموں میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرونز پر فائرنگ کی

جموں// جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ہفتے کی علی الصبح بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکاروں نے دو پاکستانی ڈرونز پر اس وقت گولیاں برسائیں جب وہ بھارتی ہوائی حدود میں داخل ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر آج صبح ساڑھے چار سے پونے پانچ بجے کے درمیان بی ایس ایف اہلکاروں نے بھارتی ہوائی حدود میں داخل ہونے والے دو پاکستانی ڈرونز کو مار گرانے کے لئے گولیاں چلائیں جس کے بعد دونوں ڈرونز واپس چلے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور یہ دیکھا جا رہا ہے کہ ڈرونز نے واپسی سے قبل کچھ سامان وغیرہ مت ڈالا۔